• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نئی دلی میں ’پاکستان زندہ باد‘ کے نعرے لگ گئے

نئی دلی میں کچھ نوجوانوں کی جانب سے پاکستان زندہ باد کے نعرے لگ گئے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ نعرے بازی اتوار کی صبح بائیک ریس کے دوران خان مارکیٹ میٹرو اسٹیشن کے قریب ہوئی۔ 

اس حوالے سے پولیس نے بتایا کہ انھیں ایک پی سی آر کال موصول ہوئی جس میں بتایا گیا کہ ایک بائیک ریس کے دوران پاکستان زندہ باد کے نعرے لگے۔ 

انھوں نے بتایا کہ جب پولیس موقع پر پہنچی تو انہوں نے 2 آدمیوں 3 خواتین اور ایک نوجوان کو الیکٹریکل یولو بائیکس کے ساتھ پایا۔ 

پولیس نے بتایا کہ سوالات کرنے پر پتہ لگا کہ دون فیملیز کرائے پر بائیک لیے انڈیا گیٹ دیکھنے کے لیے آئیں تھی، اس کے بعد انھوں نے ریس شروع کی اور دونوں نے اپنے لیے ملکوں کے نام یعنی بھارت اور پاکستان فرض کیے تھے، اسی دوران انہوں نے پاکستان زندہ باد کا نعرہ لگایا۔ 

تاہم پولیس کا کہنا ہے کہ اس واقعے کی مزید تحقیقات کی جارہی ہیں۔

تازہ ترین