• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جسٹن بیبر نے سات سال قبل میامی میں گرفتاری کی تصویر شیئر کردی

کینیڈین پاپ اسٹار جسٹن بیبر نے سات برس قبل مبینہ طور پر نشے کی حالت میں ڈرائیونگ پر میامی میں پیش آئے واقعے پر کہا کہ وہ اس پر سخت غصے میں تھے اور ناخوش ہونے کے ساتھ اس پر ناراض بھی تھے۔ 

گلوکار اور نغمہ نگار نے ماضی پر ایک نظر ڈالتے ہوئے مزید کہا کہ 2014 میں پیش آنے والے واقعہ پر نہ انھیں اپنے اوپر کوئی فخر تھا اور نہ ہی یہ ان کا اچھا وقت تھا۔ 


26 سالہ جسٹن بیبر نے اپنی تصویر واقعے کے سات سال مکمل ہونے پر شیئر کرتے ہوئے کہا ہے کہ ٹھیک آج کے دن سات سال پہلے یہ واقعہ پیش آیا تھا جس پر میں کنفیوز اور غصے میں تھا۔

تازہ ترین