• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جسٹن بیبر کی اہلیہ ہیلی نے حاملہ ہونے کی تردید کردی

کینیڈین نژاد امریکی گلوکار جسٹن بیبر کی اہلیہ اور سپر ماڈل ہیلی بالڈون نے حال ہی میں اس بات کی تردید کی ہے کہ وہ جسٹن بیبر کے پہلے بچے کی ماں بننے والی ہیں۔

معروف تصویر اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ہیلی بالڈون نے گزشتہ روز ایک اسٹوری شیئر کی تھی جس میں انہوں نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے اپنے حاملہ ہونے کی خبروں کی تردید کی ہے۔

ہیلی بیبر نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں واضح طور پر یو ایس میگزین کا نام لکھ کر اُن کی خبر کو جھوٹا قرار دیا ہے، انہوں نے لکھا کہ یو ایس میگزین نے ہمیشہ ہی فالتو خبریں شائع کی ہیں۔

ہیلی بالڈون نے اپنی اسٹوری میں مزید لکھا کہ جھوٹی خبریں پھیلانا بند کیا جائے اور ایسی خبریں چلانے کے بجائے اس سے زیادہ اہمیت کے موضوع یعنی امریکی انتخابات سے متعلق خبریں شائع کریں۔

واضح رہے کہ جسٹن بیبر اور ہیلی نے اپریل 2019 میں سوشل میڈیا کے ذریعے اعتراف کیا تھا کہ انہوں نے فروری 2019 میں شادی کرلی تھی جبکہ اس سےقبل صرف دونوں کی شادی کی افواہیں چل رہی تھیں۔

جسٹن بیبر اور ہیلی کی شادی کے فوری بعد یہ خبریں آنا شروع ہوگئی تھیں کہ دونوں کو والدین بننے کی بہت جلدی ہے اور بعض رپورٹس میںیہ بھی دعویٰ کیا گیا تھا کہ ممکنہ طور پر ہیلی بیبر شادی سے قبل ہی حاملہ ہوچکی ہیں۔

ایسی خبروں کی کوئی تصدیق نہیں ہوسکی تھی اور پھر ان کی شادی کے تین مہینے بعد ہی دونوںکے درمیان سرد مہری کی خبریں سامنے آنا شروع ہوگئیں اور خیال کیا جانے لگا کہ دونوں کی طلاق ہوجائے گی۔

رواں سال اگست میں امریکی میگزین کی جانب سے ایک رپورٹ شائع کی گئی تھی جس میں بتایا گیا تھا کہ دونوں 2021 تک والد بننے کی خواہش رکھتے ہیں۔

امریکی میگزین کی جانب سےجاری کردہ رپورٹ میں مستند ذرائع کا حوالہ دیے بغیر بتایا گیا تھا کہ جسٹن اور ہیلی بیبر دونوں چچا اور خالہ بن چکے ہیں، اس لیے اب ان کی خواہش ہے کہ اُن کے ہاں بھی بچے ہوں۔

تازہ ترین