• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزراء خود وزیراعظم کی رسوائی کا تماشہ دیکھنے کیلئے بیتاب ہیں، پرویز رشید


مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما سینیٹر پرویز رشید نے کہا ہے کہ لگتا ہے وفاقی وزراء اپنے وزیراعظم کی رسوائی کا تماشہ دیکھنے کے لیے بے تاب ہیں۔

ایک بیان میں پرویز رشید نے کہا ہے کہ دو فاقی وزراء نے وزیراعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد کی حمایت کردی ہے۔

انہوں نے کہا کہ وزیر دفاع پرویز خٹک اور وزیر داخلہ شیخ رشید نے عجلت میں حمایت کی۔


پرویز رشید نے مزید کہا کہ اُس سے تو یہی تصویر سامنے آتی ہے کہ کابینہ کے ارکان بھی سلیکٹڈ وزیراعظم کی رسوائی اور بے بسی کے تماشائی بننے کی حد تک تو ضرور بے تاب ہیں۔

تازہ ترین