سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادری اور مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے کھوکھر برادران کو شاباش دے دی۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر جاری بیان میں مریم نواز نے کھوکھر برادران کو پارٹی کا بہت بڑا سرمایہ قرار دیا ۔
انہوں نے کہا کہ کھوکھر برادران نے ظلم اور انتقام کا سامنا کیا ہے مگر یہ پیچھے نہیں ہٹے اور نہ ہی نواز شریف سے بے وفائی کی۔
ن لیگی نائب صدر نے کھوکھر برادران کو شاباش کہا اور کہا کہ ظلم جب حد سے بڑھتا ہے تو مٹ جاتا ہے، ہر ظلم کا حساب ہوگا۔
اُن کا کہنا تھا کہ بنی گالہ کے ناجائز محل کو قانونی بنانے کے لیے ایک قانون اور مخالفین کے لیے دوسرا قانون، جس کے شر سے اپوزیشن کے گھر محفوظ نہیں۔