• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پریانکا کے سسر کی پرستاروں کو انکی نئی مووی دیکھنے کا مشورہ

بالی ووڈ کی مشہور اداکارہ پریانکا چوپڑا جو کہ نک جوناس کے ساتھ دسمبر 2018 میں اپنی شادی کے بعد سے امریکا منتقل ہوگئی ہیں، کی ایک نئی مووی دی وائٹ ٹائیگر حال ہی میں ریلیز ہوئی ہے۔

اس حوالے سے ان کے سسر پال کیون جوناس سینیئر نے گزشتہ روز پریانکا کی ایک تصویر اپنے انسٹا گرام پر شیئر کی ہے اور اسکے ساتھ انسٹا پرستاروں سے کہا ہے کہ وہ پریانکا کی نئی مووی ضرور دیکھیں۔

اس مووی میں پریانکا کے ساتھ راج کمار راؤ اور آدرش گوراوو نے کام کیا ہے۔ 

پال کیون جوناس سینیئر نے کیپشن میں تحریر کیا کہ ہر ایک کو اس پاور فل مووی کو دیکھنے کے لیے جانا چاہیے، جس میں میری بہو پریانکا چوپڑا نے بہت ہی جاندار کردار ادا کیا ہے۔


پریانکا نے اپنی اس پذیرائی پر اپنے سسر سے اظہار تشکر کے لیے جوابی سوشل میڈیا پیغام میں ایموجی پر مبنی کمنٹس کیا۔

یاد رہے کہ وائٹ ٹائیگر کی ڈائریکشن فلم ساز رامن بھرینی نے دی ہے اور اسے پریانکا چوپڑا نے پروڈیوس کیا ہے۔ اس مووی دنیا بھر میں نیٹ فلیکس پر اسٹریمنگ ہوگئی ہے۔ 

تازہ ترین