• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شیخوپورہ : مدر اینڈچلڈرن کمپلیکس کی فنڈ ریزنگ کی تحقیقات شروع

شیخوپورہ(نمائندہ جنگ سے )لاہور ہائی کورٹ کے حکم پر کمشنر لاہور ڈویژن نے شیخوپورہ میں تعمیر ہونے والے شہباز شریف مدر اینڈچلڈرن کمپلیکس کی فند ریزنگ کی تحقیقات شروع کردی ہے اور اس کمپلیکس کی تعمیر کیلئے جمع اور خرچ ہونے والے تمام فنڈز کا ریکارڈ ضلع حکومت سے طلب کرلیا ہے، لاہو ر ہائی کورٹ نے ایڈووکیٹ ملک عقیل اختر کی پٹیشن پر کمپلیکس کی تعمیر کی خاطر دو سال کے دوران غیر منقولہ املاک کی رجسٹریوں پر کمپلیکس کی تعمیر کی خاطر وصول کئے جانے والے فنڈز کی تحقیقات کا حکم جاری کیا تھا، لاہور ہائی کورٹ نے فنڈز کا ریکارڈ بروقت فراہم نہ کرنے پر بھی سخت تشویش کا اظہار کیا ہے ،ڈی سی او ارقم طارق نے ضلع بھر کے تمام سب رجسٹرارز کو ہدایت جاری کی ہے کہ سال 2013اور 2014کے دوران غیر منقولہ املاک کی ہونے والی تمام رجسٹریوں کا ریکارڈ فوری طور پر مہیا کیا جائے جو پٹیشنر کے مطالبہ پر مہیا کیا جائے گا۔، دریں اثناء ضلع حکومت کے ذرائع نے بتایا ہے کہ شہباز شریف مدر اینڈ چلڈرن کمپلیکس کی تعمیر کی خاطر3 کروڑ 20لاکھ روپے جمع کئے گئے تھے جن میں سے اب بھی 19لاکھ 67ہزار روپے بچے ہوئے ہیں ۔
تازہ ترین