• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انضمام پی سی بی ڈیجیٹل سے وابستہ، ٹیم کو فتح کی خوشخبری دیدی

کراچی (اسٹاف رپورٹر)سابق کپتان اور چیف انضمام الحق حالیہ دنوں میں پاکستان کرکٹ ٹیم پر شدید تنقید کرتے رہے ہیں اب وہ پی سی بی ڈیجیٹل پر منگل سے شروع ہونے والی سیریز پر ماہرانہ رائے دیں گے۔ پی سی بی نے ماضی کے عظیم بیٹسمین کی خدمات معاوضے کے عوض حاصل کی ہیں۔ انضمام الحق کا کہنا ہے کہ باصلاحیت کھلاڑیوں پر مشتمل پاکستان ٹیم ٹیسٹ سیریز میں جنوبی افریقا کو شکست دینے کی صلاحیت رکھتی ہے ۔ بابر اعظم محدود کرکٹ میں ثابت کر چکے کہ ان پر کپتانی کا دبائو نہیں ہے۔ وہ بیٹنگ اور کپتانی میںذمے داریاں نبھانے کے لیے تیار ہیں ۔ جنوبی افریقا کے خلاف سیریز نوجوان کرکٹرز کے لیے بڑی اہمیت کی حامل ہے ۔ کھلاڑیوں کی اکثریت نے ہوم گرائونڈ پر ٹیسٹ سیریز کھیلنے کا مزہ نہیں چکھا ہے۔کوئی بھی کھلاڑی اسٹار سے سپر اسٹار اپنے گرائونڈز پر کھیل کر بنتا ہے ۔ نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں پاکستان کا ریکارڈ بہت اچھا ہے ۔ پاکستان ٹیم کو 5 بیٹسمینوں ، دو فاسٹ ، دو اسپنرز اور ایک آل راونڈر کے ساتھ کھیلنا چاہیے۔ یہ کمبی نیشن کراچی کی کنڈیشنز میں سازگار ثابتہو سکتا ہے۔

تازہ ترین