شجاع آباد (نامہ نگار) سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ جنوبی پنجاب کے لوگوں نے صوبہ مانگا تھا سیکرٹریٹ نہیں۔
جن صوبوں کو حقوق نہیں ملتے وہاں احساس محرومی پیدا ہو رہا ہے، حکومت مدت پوری کریگی یا نہیں یہ کہنا قبل از وقت ہوگا، پی ڈی ایم اور ہمارا بیانیہ ایک ہی ہے، حکومت کی خارجہ پالیسی ناکام نظر آتی ہے۔ ہمارے دوست ممالک کے بھی آج ہم سے وہ تعلقات نہیں جو سابقہ ادوار میں رہے ہیں۔
خواجہ انیس کے گھر جنگ سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اسرائیل کو تسلیم کرنے پر پیپلز پارٹی کا موقف واضح ہے کہ جب تک فلسطین کا مسئلہ حل نہیں ہوتا اسرائیل سے تعلقات کا سوچ بھی نہیں سکتے۔
انہوں نے کہا صحافیوں کے حقوق کیلئے پیپلز پارٹی اپنا کردار ادا کرے گی۔ اس موقع پر رانا ساجد، کنور الطاف، نعیم خان، غلام محی الدین، معراج قریشی، رانا طفیل نون، رانا یوسف نون بھی موجود تھے۔