• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

سحر کے وقت جب ٹھنڈی ہوائیں سرسراتی ہیں...

تحریر: عالیہ کاشف عظیمی

ماڈل: ایمان خان

ملبوسات:بابر نوید اورشازیہ عاصم

آرایش: مسکان سیلون

عکّاسی: عرفان نجمی

لے آؤٹ: نوید رشید

اس وقت لگ بھگ پورا مُلک ہی سردی کی لپیٹ میں ہے۔ محکمۂ موسمیات کا بھی کہنا ہے کہ اِمسال سرما کا یہ پڑاؤ غالباً ماہِ مارچ تک رہے گا۔ تو چاہے خنکی بھری صُبحیں ہوں، دِن کی نرم و گرم دھوپ یا بھیگی بھیگی شامیں ،جی یہی چاہتا ہے کہ کچھ ایسا زیبِ تن کیا جائے، جو جسم و جاں کو راحت کا احساس دے۔سردی کا دورانیہ بڑھنے کے باعث گرم پیراہن کی خریداری بھی زیادہ ہورہی ہے، تو آج ایک بار پھر ہم نے اپنی بزم موسمِ سرما کے پہناووں اور دیگر لوازمات سے آراستہ کر دی ہے۔

ذرا دیکھیے، وائٹ جینز کے ساتھ کیمل رنگ ہائی نیک سوئیٹر کیسا پیارا لگ رہاہے،تو ساتھ سیاہ لانگ بوٹس اور اسٹائلش ٹوپی بھی خُوب جچ رہی ہے۔ بلیو جینز، سیاہ شرٹ کے ساتھ سُرخ رنگ لانگ کوٹ کا اسٹائل خوش نُما ہے، تو ڈارک براؤن رنگ بلیزر کا انتخاب بھی لاجواب ہے، جب کہ پیلے، گلابی اور اسکن رنگوں کے کامبی نیشن میں ٹوپی کا انداز بھی پیارا ہے۔ 

اِسی طرح سیاہ رنگ جینز، ہائی نیک کے ساتھ پلین ویلویٹ کوٹ کی دِل کشی و رعنائی پورے جوبن پر ہے، تو آف وائٹ بیل باٹم کے ساتھ زرد رنگ ہُڈی شرٹ کا انتخاب بھی خُوب ہے اور ایک اور اسٹائل میں کاہی رنگ فرنٹ اوپن ویلویٹ جیکٹ کے ساتھ سُرخ رنگ اسکارف اور ٹوپے کا انداز بھی بہت ہی خُوب ہے۔

تازہ ترین
تازہ ترین