• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کنگنا کی ساتھی اداکارہ سوارا بھاسکر سے سوشل میڈیا پر چھیڑ چھاڑ

بالی ووڈ کی مشہور اداکارہ کنگنا رناوت جو کہ سوشل میڈیا پر متنازع بیانات جاری کرنے کے حوالے سے خاصی مشہور ہیں اس بار انھوں نے اپنی ہٹ فلم ’تنو ویڈ منو ریٹرن‘ کی ساتھی اداکارہ سوارا بھاسکر کو ری ٹوئٹ کیا، جس میں ان کے ایک پرستار کی جانب سے ایک تصویر پر کیے گئے کمنٹ پر ان سے پوچھا کہ کیا ایسا ہے؟

کمنٹ میں کنگنا کو ایک مخصوص کلاس کی حامل اور سوارا کو احمق کہا گیا تھا۔ اس تصویر میں دونوں بالکل ایک جیسے اور ایک ہی رنگ کے لباس میں ملبوس ہیں۔


جس پر کنگنا نے سوارا کو ٹیگ کرتے ہوئے ان سے پوچھا، یہ سب کیا کہہ رہے ہیں، ایسا ہے کیا؟ جب فینز (پرستار) حیران ہوئے کہ یہ سب کیا ہے؟ تو انھوں نے کمنٹس کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ ہاں ایک بور دن کے موقع پر تھوڑا تو سویرا کو چھیڑنا چاہیے۔

اس مذاق پر سوارا بھاسکر نے جوابی ٹوئٹ میں کہا کہ وہ کنگنا کے بور لمحات کو ختم کرنے میں مدد کرنے پر ہمیشہ خوش ہوتی ہیں۔

سوارا نے کنگنا کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ میں جانتی ہوں کہ میں تم سے پیار کرتی ہوں۔

تازہ ترین