• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کونسی فلم میں کنگنا رناوت کی ہڈیاں ٹوٹی تھیں؟

بھارتی اداکارہ کنگنا رناوت نے انکشاف کیا ہے کہ  بالی ووڈ کی مقبول ترین ڈرامہ فلم ’منی کارنیکا: دی کوئین آف جھانسی‘ کی شوٹنگ کے دوران اُن کی ہڈیاں ٹوٹی تھیں۔

کنگنا رناوت کی کامیاب فلم ’منی کارنیکا: دی کوئین آف جھانسی‘ کو آج دو سال مکمل ہوگئے ہیں اور اس ضمن میں بالی ووڈ اداکارہ نے اپنے تصدیق شدہ ٹوئٹر اکاؤنٹ پر اپنی کچھ پُرانی تصاویر شیئر کی ہیں۔

ٹوئٹر پر شیئر کردہ تصویروں میں سے ایک کنگنا رناوت وہیل چیئر پر بیٹھی ہیں جبکہ دوسری تصویر میں اُن کے ماتھے پر ٹانکوں کے نشان واضح نظر آرہے ہیں۔

کنگنا رناوت نے اپنے ٹوئٹ میں بتایا کہ ’یہ وہ فلم تھی جس نے ناصرف کامیابی کے ریکارڈ توڑے بلکہ میری ہڈیاں بھی توڑیں جس کے نتیجے میں مجھے فریکچر ہوا اوع 20 ٹانکے بھی آئے۔‘

بالی ووڈ اداکارہ نے لکھا کہ ’میری یہ فلم خواتین پر بنائی جانے والی بلاک بسٹر فلموں میں تیسرے نمبر پر ہے جبکہ جاپان میں بالی ووڈ کی سب سے کامیاب فلموں میں سے بھی ایک ہے۔‘

اُنہوں نے اپنے ٹوئٹ میں ہیش ٹیگ 2YearsofManikarnika کا بھی استعمال کیا۔

واضح رہے کہ فلم ’منی کارنیکا‘ میں کنگنا روناوت نے نہ صرف ہندوستان کی جنگجو خاتون ’جھانسی کی رانی‘ کا کردار ادا کیا تھا بلکہ اس فلم میں اُنہوں نے شریک ہدایت کار کے فرائض بھی سرانجام دیے تھے۔

اس فلم کا شمار کنگنا رناوت کی کامیاب ترین فلموں میں ہوتا ہے کیونکہ یہ فلم ابتدائی تین ہفتوں میں 100 کروڑ کمانے میں کامیاب رہی تھی۔

خیال رہے کہ کنگنا رناوت فلم انڈسٹری میں اقرباپروری کے خلاف آواز بلند کرنے والوں میں شامل ہیں جبکہ انہوں نے اس انڈسٹری کو ’گٹر‘ سے بھی تشبیہ دی تھی۔

تازہ ترین