• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

برطانیہ میں کورونا وائرس کے کیسز اور اموات میں نمایاں کمی

برطانیہ میں کورونا کیسز اور اموات میں نمایاں کمی ہوئی ہے۔ لندن سے جاری برطانوی محکمہ صحت کے اعلامیہ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں 22 ہزار 195 افراد کورونا وائرس سے متاثر ہوئے۔

محکمہ صحت کے مطابق 15دسمبر کے بعد ایک دن میں کورونا وائرس سے متاثر ہونے والے افراد کی سب سےکم تعداد ہے۔ 


محکمہ صحت نے مزید کہا کہ ملک بھر میں کورونا وائرس سے مزید 592 افراد انتقال کرگئے ہیں، جس کے نتیجے میں کورونا وائرس سے ہونے والی اموات کی تعداد 98 ہزار 531 ہوگئی ہے۔

تازہ ترین