جمعیت علماء اسلام (ف) سے نکالے گئے سینئر سیاستدان حافظ حسین احمد نے پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز کی قابلیت پر سوال اُٹھادیا۔
ایک بیان میں حافظ حسین احمد نےا ستفسار کیا کہ بلاول بھٹو زرداری اور مریم نواز کی کیا قابلیت ہے؟
انہوں نے مزید کہاکہ ادھر مولانا فضل الرحمٰن نے اپنے بیٹے اسد محمود کو قومی اسمبلی میں جے یو آئی کا پارلیمانی لیڈر بنایا ہے۔
سینئر سیاستدان نے کہاکہ اپوزیشن اتحاد ( پی ڈی ایم ) میں فیصلے مولانا فضل الرحمٰن یا دیگر جماعتیں نہیں بلاول بھٹو زرداری کررہے ہیں۔
اُن کا کہنا تھاکہ وزیراعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد اپوزیشن اتحاد کے موقف کی نفی ہے۔
حافظ حسین احمد نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) جے یو آئی کو استعمال کررہی ہے، اس پر لب کشائی کی تو ہمیں نکال دیا گیا تاکہ کارکنوں کو گمراہ کیا جاسکے۔