• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نیب نے اختیارات کے غلط استعمال پر اپنے ہی ایڈیشنل ڈائریکٹر کو نوٹس جاری کرکے وضاحت طلب کرلی۔

جاری کردہ نوٹس میں نیب نے کہا ہے کہ ایڈیشنل ڈائریکٹر نیب غلام رسول پر ایک نجی کمپنی کے جنرل منیجر (جی ایم) کو دھمکیاں دینے کا الزام ہے۔

ایڈیشنل ڈائریکٹر اسلام آباد عمران سہیل کی جانب سے جاری نوٹس میں کہا گیا ہے کہ ایڈیشنل ڈائریکٹر غلام رسول نے نشے کی حالت میں دھمکیاں دیں۔

قومی احتساب بیورو (نیب) اسلام آباد کے ایڈیشنل ڈائریکٹر عمران سہیل نے غلام رسول سے سات یوم میں تحریری جواب طلب کیا ہے۔

تازہ ترین