• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لداخ کے بعد سکم کی سرحد پر بھی چین بھارت فوجی جھڑپ، متعدد زخمی

نئی دہلی، کراچی (اے ایف پی، نیوز ڈیسک) لداخ میں خونریز تصادم کے چھ ماہ بعد بھارتی اور چینی فوجیوں کے درمیان شنالی سکم کی سرحد پر جھڑپیں،بھارتی حکام کے مطابق دونوں اطراف سے فوجی اہلکار زخمی ہوئے ہیں۔

ذرائع نے غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کو بتایا کہ یہ واقعہ ریاست سکم کے نکولا پاس میں گزشتہ ہفتے پیش آیا تھا، بھارتی حکومتی ذرائع کے مطابق گشت پر مامور چینی فوجیوں سے جھڑپ میں 4انڈین اور 15چینی فوجی زخمی ہوئے۔

بھارتی فوج نے واقعے کو معمولی قرار دیتےہوئے مختصر بیان میں کہا ہے کہ پہلے سے طے شدا پروٹوکولز کے تحت مقامی کمانڈرز نے معاملہ حل کردیا ہے، چینی وزارت خارجہ نے واقعے کے حوالے سے لاعلمی کا اظہار کیا ہے۔

چینی وزارت خارجہ کے ترجمان زاہو لی جیانگ کا کہنا ہے کہ ان کی افواج نے اپنی پوری توانائی سرحد پر امن وامان قائم رکھنے اور اس کی حفاظت کیلئے وقف کررکھی ہے۔

انہوں نے کہا کہ چین مطالبہ کرتا ہے بھارت بھی یہی رویہ اختیار کرے، دوسری جانب لداخ واقعے کے بعد سے چین اور بھارتی افواج کے مذاکرات کا نواں دور ہوا تاہم یہ بھی بے نتیجہ رہا۔

تازہ ترین