کراچی (اسٹاف رپورٹر) امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ ملک میں حکمرانوں اور ان کے وزیروں اورمشیروں کے سواپوری قوم متاثرہے،سرکاری دفاتر میں عوام کی جیبوں پر ڈاکا ڈالا جاتاہے،حکمران اور اپوزیشن جماعتیں آئی ایم ایف کو خوش کرنے کے لیے آپس میں دست و گریباں ہیں،اگر حکومت 900سے زائد دنوں میں کراچی کی گلیوں، چوکوں وچوراہوں اور ندی نالوں سے کچرا صاف نہیں کرسکتی تو 22کروڑ عوام کے مسائل کیسے حل کرسکتی ہے،پی ٹی آئی کی حکومت نے جس طرح پوری قوم کو مایوس کیا اس کی مثال تاریخ میں نہیں ملتی،پی ٹی آئی کے وزیر نے اعلان کیا تھا کہ کراچی کے لیے اتنی زیادہ نوکریاں ہوں گی کہ نوکریاں زیادہ ہوں گی اور امید وار کم ہوں گے۔