• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

والٹن ائیر پورٹ کے اطراف میں بزنس حب بنانے کیلئے سنٹرل بزنس ڈسٹرکٹ ڈویلپمنٹ اتھارٹی قائم

لاہور(خصوصی رپورٹر)پنجاب حکومت نے شہر لاہور بین الاقوامی معیارکے مطابق پوش علاقوں کےبلڈنگ کنٹرول کیلئے،بلندو بالا عمارتوں کی تعمیرکی منظوری ،پوش علاقوں کے رہائشیوں سے پانی اور سیوریج کے چارجزاور ٹیکسز لاگو کرنے کیلئے اور والٹن ائیر پورٹ کے اطراف میں بین الاقوامی طرز کا بزنس حب بنانے کیلئے ایل ڈی اے کے متبادل میں نئی لاہور سنٹرل بزنس ڈسٹرکٹ ڈویلپمنٹ اتھارٹی قائم کردی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق اتھارٹی میں سول سروس کیساتھ آرمڈ فورسز سے ریٹائرڈ اور حاضر سروس آفسر بطور ڈی جی تعینات ہوسکے گا۔ جبکہ اتھارٹی کا چیئرمین وزیر اعلی پنجاب ہوگا، ذمہ دار ذرائع کا بتاناہے کہ اتھارٹی کی حد بندی پر مخصوص علاقوں کا نوٹیفکیشن بھی جاری ہوگا ۔
تازہ ترین