پیٹ کی ضدی چربی گھلانے کے لیے تُرش ذائقے اور رس سے بھری، ہرے مسالے میں شمار کی جانے والی غذا ادرک اور لیموں نہایت مفید قرار دیئے جاتے ہیں۔
ادرک اور لیموں کا استعمال وزن میں کمی لانے کے لیے زمانہ قدیم سے کیا جا رہا ہے جبکہ ادرک کو کھانوں کا ذائقہ بڑھانے کے علاوہ ایک دوا کی سی حیثیت بھی حاصل ہے، ادرک کو چربی گھلانے کے لیے بہترین آپشن قرار دیا جاتا ہے۔
مارکیٹ میں آسانی سے دستیاب اور جیب پر ہلکا ثابت ہونے والی ادرک، دار چینی اور لیوں قدرتی غذائیں ہے جن کے استعمال سے صحت پر کوئی مضر اثرات بھی نہیں آتے ہیں۔
وزن میں کمی اور پیٹ کی ضدی چربی گھلانے کے لیے ادرک، لیموں اور دار چینی کے قہوے کے استعمال کا طریقہ اور فوائد مندرجہ ذیل ہیں:
ادرک، دار چینی اور لیموں سے قہوہ بنانے کا طریقہ:
1 انچ کا ٹکڑا (پسی ہوئی) ادرک لے لیں، 2 سے تین انچ کا ایک ٹکڑا دار چینی کا لے لیں، اور ایک چوتھائی کپ لیموں کا رس لے لیں۔
گرم اُبلتے ہوئے ایک گلاس پانی میں ادرک کا رس، لیموں کا رس اور دار چینی مکس کر کے ڈھانپ کر آدھے گھنٹے کے لیے رکھ دیں۔
بعد ازاں سونے سے قبل خالی پیٹ اس قہوے کو پی لیں، یہ قہوہ روزانہ بھی پیا جا سکتا ہے۔
اس قہوے کو روزانہ کی بنیاد پر ورزش کے ساتھ پیا جائے تو بہترین نتائج حاصل ہوں گے۔
ادرک اور لیموں کے صحت پر فوائد:
وزن میں کمی کے خواہشمند افراد کے لیے ادرک اور لیموں کا استعمال چربی گھلانے کے لیے ایک بہترین ذریعہ ہے، اپنی روٹین میں ادرک کو بطور سلاد شامل کیا جا سکتا ہے یا اس کا سادہ پانی میں قہوہ بنا کر دن میں 2 سے 3 بار پیا جا سکتا ہے۔
ادرک کا ایک انچ کا ٹکڑا موٹا موٹا پیس کر یا ٹکڑوں میں کاٹ کر نیم گرم پانی میں ڈال کر سارا دن استعمال میں لایا جا سکتا ہے۔
ادرک کو کسی بھی غذا سے قبل براہ راست چبایا بھی جا سکتا ہے جبکہ سادہ لیموں پانی کا استعمال مجموعی صحت کے لیے مفید ہے۔
ادرک اور لیموں کا استعمال کسی بھی سبزی یا فروٹ کی اسموتھی میں بھی کیا جا سکتا ہے۔ ان دونوں اجزا سے ڈیٹاکس واٹر بھی بنایا جا سکتا ہے۔
ادرک کا ایک ٹکڑا لیں اور چھوٹا چھوٹا کاٹ کر پانی کی بوتل میں شامل کرلیں، کسی ایسی پانی کی بوتل کا انتخاب کریں جس میں ایک وقت میں 6 گلاس پانی آ جاتا ہو، اب اس میں ایک لیموں بھی نچوڑ لیں، یہ ڈیٹاکس واٹر دنوں میں پیٹ کی چربی ختم کر دے گا۔