• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہور میں 8 اساتذہ کے کورونا وائرس ٹیسٹ مثبت نکل آئے

ملک کےدوسرے بڑے شہر لاہور میں محکمۂ صحت کی ٹیموں نے مختلف اسکولوں میں کورونا وائرس کے ٹیسٹ کیئے ہیں جس کے دوران 8 اساتذہ کے کورونا ٹیسٹ مثبت نکل آئے۔

لاہور میں واقع گورنمنٹ گرلز اسکول رائیونڈ کے 2 اساتذہ، گورنمنٹ بوائز اسکول ٹھوکر نیاز بیگ کے 3 اساتذہ میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔

لاہور ہی کے گورنمنٹ ہائی اسکول اعوان ٹاؤن میں 1 ٹیچر جبکہ ایل جی ایس جوہر ٹاؤن میں 2 اساتذہ کے کورونا وائرس کے ٹیسٹ بھی مثبت آئے ہیں۔

جن اساتذہ کی کورونا وائرس کے ٹیسٹ کی رپورٹ مثبت آئی ہے ان میں شامین رمضان، تسلیم اکرم، حذیفہ شاہد، اشرف ہدایت، شعیب اصغر، فضل احمد، ثقلین مصطفیٰ اور ماریہ حفیظ شامل ہیں۔


مذکورہ تمام اساتذہ کو اسکول سے چھٹی دے دی گئی ہے جبکہ محکمۂ صحت کی ٹیموں نے ان اساتذہ کو قرنطینہ میں رہنے کی ہدایت کر دی ہے۔

تازہ ترین