• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دنیا میں کورونا وائرس کے کیسز 10 کروڑ 2 لاکھ سے متجاوز


دنیا کا کوئی خطہ کورونا وائرس کی موذی وباء سے محفوظ نہیں، اس کے مریضوں اور اموات میں مسلسل اضافہ جاری ہے۔

دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 10 کروڑ 2 لاکھ 85 ہزار 517 تک جا پہنچی ہے جبکہ اس موذی وائرس سے اموات 21 لاکھ 49 ہزار 461 ہو گئیں۔

کورونا وائرس کے دنیا بھر میں 2 کروڑ 58 لاکھ 41 ہزار 223 مریض اسپتالوں، قرنطینہ مراکز میں زیرِ علاج اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 1 لاکھ 10 ہزار 260 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 7 کروڑ 22 لاکھ 92 ہزار 984 کورونا مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔

کورونا وائرس کے کیسز اور اس سے اموات کے اعتبار سے 10 سرِ فہرست ممالک میں 33 کروڑ سے زائد آبادی کا حامل امریکا پہلے نمبر پر ہے جہاں اس وائرس سے اب تک 4 لاکھ 31 ہزار 392 افراد موت کے منہ میں پہنچ چکے ہیں جبکہ اس سے بیمار ہونے والوں کی مجموعی تعداد 2 کروڑ 58 لاکھ 61 ہزار 597 ہو چکی ہے۔

کورونا وائرس کے امریکا میں 98 لاکھ 12 ہزار 845 مریض اسپتالوں، قرنطینہ مراکز میں زیرِ علاج اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 26 ہزار 259 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 1 کروڑ 56 لاکھ 17 ہزار 360 کورونا مریض اب تک شفایاب ہو چکے ہیں۔

1 ارب سے زائد آبادی والا ملک بھارت کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد میں تیزی سے اضافے کے ساتھ اس فہرست میں دوسرے نمبر پر ہے، جہاں اس سے 1 لاکھ 53 ہزار 624 ہلاکتیں ہو چکی ہیں جبکہ اس موذی وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 1 کروڑ 6 لاکھ 77 ہزار 710 ہو گئی۔

کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد کے حوالے سے ممالک کی اس فہرست میں برازیل تیسرے نمبر پر ہے جہاں یہ جان لیوا وائرس 2 لاکھ 17 ہزار 712 زندگیاں نگِل چکا ہے جبکہ کورونا مریضوں کی تعداد 88 لاکھ 72 ہزار 964 تک جا پہنچی ہے۔

کورونا وائرس سے روس میں کل اموات 69 ہزار 918 ہو گئیں جبکہ اس کے مریضوں کی تعداد 37 لاکھ 38 ہزار 690 ہو چکی ہے۔

برطانیہ میں کورونا وائرس کے کیسز اور اس سے اموات دوبارہ تیزی سے بڑھنے لگی ہیں، یہاں اس سے اموات کی تعداد 98 ہزار 531 ہو گئی جبکہ کورونا کے کیسز کی تعداد 36 لاکھ 69 ہزار 658 ہو چکی ہے۔

فرانس میں کورونا وائرس کی وباء سے مجموعی اموات 73 ہزار 494 ہو چکی ہیں، جہاں اس کے اب تک کل کیسز 30 لاکھ 57 ہزار 857 رپورٹ ہوئے ہیں۔

اسپین میں کورونا وائرس کی وباء سے اموات 56 ہزار 208 ہو گئیں جبکہ اب تک اس کے 26 لاکھ 97 ہزار 294 مصدقہ متاثرین سامنے آئے ہیں۔

اٹلی میں کورونا وائرس سے کُل اموات کی تعداد 85 ہزار 881 ہو گئی جبکہ اس کے کل کیسز 24 لاکھ 75 ہزار 372 ہو گئے۔

ترکی میں کورونا وائرس سے اموات 25 ہزار 210 تک جا پہنچی ہیں جبکہ کورونا وائرس کے کیسز 24 لاکھ 35 ہزار 247 ہو چکے ہیں۔

جرمنی اس فہرست میں 10 ویں نمبر پر ہے جہاں کورونا وائرس 53 ہزار 402 زندگیاں نگِل چکا ہے، جبکہ اب تک اس کے 21 لاکھ 54 ہزار 656 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔


سعودی عرب اسی فہرست میں 37 ویں نمبر پر ہے جہاں کورونا وائرس سے اب تک کل اموات 6 ہزار 355 رپورٹ ہوئی ہیں جبکہ مملکت میں اس کے مریضوں کی تعداد 3 لاکھ 66 ہزار 584 تک جا پہنچی ہے۔

1 ارب 43 کروڑ سے زائد آبادی والے ملک چین میں کورونا وائرس کا پہلا کیس سامنے آیا تھا، چین کا اس فہرست میں نمبر 83 ہو چکا ہے، جہاں کورونا مریضوں کی تعداد 89 ہزار 197 ہو چکی ہے جبکہ کُل ہلاکتوں کی تعداد 4 ہزار 635 ہوگئی۔

پاکستان کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد کے حوالے سے مرتب کی گئی فہرست میں ایک بار پھر 30 ویں نمبر پر آگیا ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر (این سی او سی) کے اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید 1 ہزار 873 کیسز سامنے آئے ہیں، مزید 58 افراد اس موذی وباء کے سامنے زندگی کی بازی ہار گئے، جبکہ 1 ہزار 223 مریض اس بیماری سے شفایاب ہو گئے۔

ملک بھر میں کورونا وائرس سے انتقال کرنے والوں کی مجموعی تعداد 11 ہزار 376 ہو گئی ہے، جبکہ کُل مریضوں کی تعداد 5 لاکھ 35 ہزار 914 ہو چکی ہے۔

24 گھنٹوں میں کورونا وائرس کے مزید 42 ہزار 587 ٹیسٹ کیئے گئے، جبکہ اب تک کُل 77 لاکھ 22 ہزار 829 ٹیسٹ کیئے جا چکے ہیں۔

ملک بھر میں اسپتالوں، قرنطینہ سینٹرز اور گھروں میں کورونا وائرس کے کُل 34 ہزار 412 مریض زیرِ علاج ہیں، جن میں سے 2 ہزار 228 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے، جبکہ 4 لاکھ 90 ہزار 126 مریض اب تک اس بیماری سے شفایاب ہو چکے ہیں۔

تازہ ترین