• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کسی کو ہم سے بات کرنی ہے تو مطالبات پورے کر کے آئے، مولانا فضل الرحمٰن

پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن کا کہنا ہے کہ  پی ڈی ایم حکومت یا اسٹبلشمنٹ کسی کے ساتھ مذاکرات نہیں کر رہی، ہمارے ساتھ اگر کوئی بات کرنا چاہتا ہے تو وہ ہمارے مطالبات پورے کر کے آئے۔

مولانا فضل الرحمٰن نے اسلام آباد میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ  نوازشریف اور آصف زرداری سے تواتر سے رابطہ ہوتا رہتا ہے، نوازشریف اور آصف زرداری کا طریقہ کار مختلف ہوسکتا ہے لیکن مقصد ایک ہے۔

مولانا فضل الرحمٰن نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم میں سب جماعتوں کا اپنا اپنا موقف ہے لیکن فیصلے مشترکہ اور متفقہ ہوتے ہیں، دونوں رہنما حکومت کی رخصتی پر مکمل اتفاق رکھتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا ہے کہ سینیٹ الیکشن مشترکہ طور پر لڑنے کی تجویز ہے جس پر بات چیت ہو رہی ہے، عدم اعتماد کا آپشن موجود ہے لیکن اس پر عمل ہوتا نظر نہیں آرہا ہے۔

مولانا فضل الرحمٰن کا کہنا تھا کہ عدم اعتماد کا آپشن پیپلز پارٹی کا ہے، پیپلزپارٹی کو کہا ہے کہ وہ عدم اعتماد پر دیگر جماعتوں کو اعتماد میں لے۔

تازہ ترین