• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان کسٹمز 2 کھرب کا ریونیو ہدف حاصل کرلے گا، طارق ہدیٰ


پاکستان کسٹمز رواں سال کے لیے 2 کھرب روپے کے ریونیو کا ہدف حاصل کرلے گا۔

ان خیالات کا اظہار ممبر پاکستان کسٹمز طارق ہدیٰ نے ادارے کے عالمی دن کے موقع پر تقریب سے خطاب میں کیا۔

کسٹمز کے عالمی دن کے موقع پر کسٹم ہاؤس کراچی میں خصوصی تقریب ہوئی، کسٹمز گارڈ نے پریڈ اور گارڈ آف آنر پیش کیا۔


طارق ہدیٰ نےکہا کہ رواں سال انسداد اسمگلنگ مہم کے ذریعے ملک کو 6 ارب ڈالر کے نقصان سے بچانے میں کامیاب رہے۔

انہوں نے کہا کہ اسمگلنگ کے خلاف موثر حکمت عملی کے ذریعہ مجموعی طور پر ملک کو 6 ارب ڈالر کے نقصان سے بچانے میں کامیاب رہے ہیں۔

طارق ہدیٰ نے مزید کہاکہ موبائل فونز کی اسمگلنگ کو روکنے سے پاکستان کی اپنی موبائل فون انڈسٹری تیزی سے فروغ پارہی ہے۔

تقریب کے دوران اینٹی اسمگلنگ مہم کے دوران نمایاں کارکردگی پر افسران کو اعزازات سے نوازا گیا۔

تازہ ترین