• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یوٹیلیٹی اسٹورز: مقامی چینی کی خریداری مسئلہ بن گئی


یوٹیلیٹی اسٹورز کےلیے چینی کی مقامی خریداری مسئلہ بن گئی، شوگر ملز نے چینی کی کم از کم بولی 92 روپے کلو لگادی ہے۔

یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن کی انتظامیہ نے معاملہ وفاقی وزیر صنعت و پیداوار حماد اظہر کے سامنے اُٹھانے کا فیصلہ کرلیا۔

انتظامیہ کے مطابق بروقت چینی فراہم نہ ہوئی تو آئندہ ماہ سے یوٹیلیٹی اسٹورز پر بھی چینی کی قلت پیدا ہوجائے گی۔

ذرائع کے مطابق یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن کی طرف سے 35 ہزار میٹرک ٹن چینی کی خریداری کا ٹینڈر ہے۔


تاہم شوگر ملز کی طرف سے 92 روپے کلو کی بولی سامنے آنے کے بعد یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن نے چینی کی خریداری سے انکار کردیا ہے۔

ذرائع کے مطابق یوٹیلیٹی اسٹورز حکام نے کہا ہے کہ 92 روپے چینی کی خریداری ممکن نہیں کیونکہ ٹرانسپورٹ اور پیکنگ چارجز کے 10 روپے الگ سے پڑتے ہیں۔

اگر ہم نے چینی 92 روپے کلو میں خریدی تو یوٹیلیٹی اسٹوز کارپوریشن کو یہ 102 تا 103 روپے کلو میں پڑے گی۔

ذرائع کے مطابق اس طرح یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن کو مہنگی چینی پر 35 روپے کلو سبسڈی دینا پڑتی ہے۔

یوٹیلیٹی اسٹورز نے چینی کی فراہمی کا معاملہ وزیر صنعت و پیداوار حماد اظہر کے سامنے اٹھانے کا فیصلہ کیا۔

ذرائع کے مطابق یوٹیلیٹی اسٹورز کے اسکریپ ہونے والے ٹینڈرز فروری اور مارچ کے لیے تھے، یہ مقامی چینی کی خریداری کا مسلسل چھٹا ٹینڈر ہے جو اسکریپ ہوا ہے۔

تازہ ترین