• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چیئرمین نیب نے بنگلادیش اور پاکستان کی ایکسپورٹ میں فرق کی وجوہات بتادیں


قومی احتساب بیورو (نیب) کے چیئرمین جسٹس (ر) جاوید اقبال نے بنگلادیش اور پاکستان کی ایکسپورٹ کے فرق کی وجوہات بتادیں۔

اسلام آباد میں تاجروں سے خطاب میں چیئرمین نیب نے کہا کہ بنگلادیش کی ایکسپورٹ پاکستان سے زیادہ ہیں۔

انہوں نے وجوہات بتاتے ہوئے کہاکہ ملک میں بجلی اور گیس کی قیمتیں زیادہ ہیں اور پالیسیوں پر بھی ٹھیک سے عمل نہیں ہورہا ہے۔


جسٹس (ر) جاوید اقبال نے مزید کہاکہ حکومت کی طرف سے چیمبر آف کامرس کو اعتماد میں نہ لیا جانا بھی ایک وجہ ہے۔

اُن کا کہنا تھاکہ اصلی کاروبار اور فراڈ میں فرق ہوتا ہے،1 ہزار 235 نیب ریفرنسز میں سے 1 فیصد بھی کاروباری طبقے کے خلاف نہیں ہے۔

چیئرمین نیب نے تاجروں کو بتایا کہ ہم نے سختی سے ہدایت کی ہے کہ کسی بھی بزنس مین کو نیب دفتر میں نہیں بلایا جائے۔

تازہ ترین