• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کوویڈ 19 ہمیشہ انسانوں کے ساتھ رہے گا، سربراہ امریکی دواساز کمپنی


دوا ساز امریکی کمپنی موڈرنا کے سربراہ نے کہا ہے کہ کورونا وائرس انسانوں کے ساتھ ہمیشہ رہے گا۔

چیف ایگزیکٹو موڈرنا اسٹیفن بنسل نے ایک انٹرویو کے دوران خبردار کیا کہ ہمیں کوویڈ19 کے ساتھ جینا سیکھنا ہوگا۔

انہوں نے مزید کہا کہ مستقبل قریب میں کورونا وبا کے دنیا سے مکمل خاتمے کے امکانات کم ہیں۔


اسٹیفن بنسل نے یہ بھی کہاکہ ہمیں اس کے لئے ویسے ہی ویکسین درکار ہوگی، جیسے فلو کے لئے ہوتی ہے۔

چیف ایگزیکٹو موڈرنا نے یہ بھی کہاکہ کورونا کے مکمل خاتمے کے بجائے نقصانات کو کم کرنے کو کامیابی تصور کرنا ہوگا۔

ان کا کہنا تھاکہ دنیا کو کورونا وائرس کے دوران ہلاکتوں کی تعداد، اسپتالوں پر بوجھ، معاشی تباہی اور معاشرتی زندگی کی بہتری پر سوچنا چاہیے۔

تازہ ترین