• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پریانکا چوپڑا کا ماضی میں رنگ گورا کرنے والی کریموں کی تشہیر پر افسوس کا اظہار

ممبئی (مانیٹرنگ ڈیسک)بولی وڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا نے ’رنگ گورا‘ کرنے والی کریموں کی تشہیر اور برانڈ ایمبیسڈر بننے پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔دپیکا پڈوکون اور پریانکا چوپڑا سمیت متعدد اداکارائیں بھارت میں رنگ گورا کرنے والی کریموں کی تشہیر اور برانڈ کی ایمبیسڈر ز بننے سے انکار کرچکی ہیں۔ اب اداکارہ پریانکا چوپڑا نے ماضی میں رنگ گورا کرنے والی کریموں کی تشہیر پر افسوس کا اظہار کیا ہے اور اس سے متعلق چیزیں اپنی کتاب میں بھی شامل کی ہیں۔اداکارہ نے بتایا ہے کہ بھارتی اداکاروں کیلئے رنگ گورا کرنے والی کریموں کو توثیق و تشہیر کرنا معمول کی بات ہے۔پریانکا کاکہنا ہے کہ جنوبی ایشیا میں رنگ گورا کرنے کیلئے کریمیں اور دیگر ترکیبیں استعمال کرنا معمول کی بات ہے اور یہ ایک بڑی صنعت ہے اور یہاں ہرکوئی یہ استعمال کرتا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ اگر آپ اداکارہ ہیں تو یہ سب کرنا ضروری سمجھا جاتا ہے لیکن حقیقت میں یہ ناگوار ہے۔ان کا مزید کہنا تھاکہ بچپن میں میرے لیے بھی یہ خوفناک تھا کیوں کہ میں چہرے پر ٹیلکم پاؤڈر اور کریم لگاتی تھی کیونکہ مجھے لگتا تھا کہ سیاہ رنگت خوبصورتی نہیں ہے۔خیال رہے کہ اداکارہ کی کتاب ’ان فنشڈ‘ اگلے ماہ مارکیٹ میں دستیاب ہوگی جبکہ اس کتاب میں نسلی امتیاز، بالی وڈ و ہالی وڈ میں پیش آنے والی مشکلات اور دیگر مسائل سے پردہ اٹھایا ہے۔

تازہ ترین