• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سیاسی منظر نامہ، حکومت مخالف بیان بازی، اپوزیشن کا بڑا ہدف نیب

اسلام آباد( طاہر خلیل ) چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال کی بزنس کمیونٹی سے یہ چوتھی رابطہ کاری تھی ۔ قبل ازیں وہ اپنے دفتر ،کراچی اور لاہور میں بھی تاجر برادری سے ملاقات کر چکے تھے ۔

لیکن منگل کو چیئرمین نیب کا بزنس کمیونٹی سے یہ سب سے بڑا رابطہ تھا اور سیاسی منظر نامے میں اسلئے اہمیت اختیار کر گیا کیونکہ ان دنوں قومی اسمبلی اور سینٹ کے اجلاس جاری ہیں

حکومت مخالف پارلیمانی قیادت کیساتھ پی ڈی ایم کی قیادت بھی اسلام آباد کی یخ بستہ فضائوں میں سیاسی درجہ حرارت کو بڑھا رہی ہے ،قومی اسمبلی اور سینٹ کے جاری اجلاسوں میں حکومت کیخلاف بیان بازی میں اپوزیشن کا سب سے بڑا ہدف نیب ہے

مریم نواز کی اسلام آباد موجودگی نے اپوزیشن کی مخالف مہم کو مہمیز دی،ڈپٹی چیئرمین سلیم مانڈوی والا نے دو ہفتے قبل مہم کا آغاز بھی چیمبر ہائوس سے کیا تھا

چیئرمین نیب نے اس وقت چیمبر ہائوس کا رخ کیا جب پاکستان بھر کی تاجر برادری کی منتخب قیادت اسلام آبا دمیں برا جمان ہے اور آج سے ان کے سہ روزہ کنونشن شروع ہو رہے ہیں۔

تازہ ترین