گوجرانوالہ(نمائندہ جنگ)گرمی کی شدت بڑھتے ہی جنریٹروں اور یو پی ایس کی مانگ میں اضافہ ہو گیا، بڑھتی ہوئی مانگ کی وجہ سے جنریٹرز یو پی ایس اور انکی بیٹریوں کی کوالٹی کے معیار میں بھی کمی ہو گئی، قیمتیں آسمان سے باتیں کر رہی ہیں، شہریوں کے مطابق جنریٹرز ، یو پی ایس اور بیٹریاں اب متعدد کمپنیوں نے متعارف کروا دی ہیں لوگوں کو سہانے خواب دکھا کر قیمتیں اپنی اپنی مرضی سے وصول کر رہی ہیں ،معیار اتنا کم ہو گیا ہے کہ چند مہینے بعد ہی انہیں مرمت کروانے کیلئے کاریگروں کی دوکانوں پر چھوڑ کر آنا پڑتا ہے۔