• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

PDM تحریک موثر بنانے کیلئے فضل الرحمٰن کا زرداری، نواز شریف سے ٹیلی فونک رابطہ

PDM تحریک موثر بنانے کیلئے فضل الرحمٰن کا زرداری، نواز شریف سے ٹیلی فونک رابطہ


اسلام آباد (این این آئی)پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن نے سابق صدر آصف علی زرداری اور سابق وزیراعظم نوازشریف سے ٹیلیفون پر رابطہ کیا جس میں پی ڈی ایم جماعتوں کے بڑوں نے سینیٹ الیکشن سمیت حکومت مخالف تحریک کو موثر بنانے کی حکمت عملی پر غور کیا۔ بعدازاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمٰن کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم حکومت یا اسٹیبلشمنٹ کسی کے ساتھ مذاکرات نہیں کر رہی، عدم اعتماد کا آپشن موجود ہے لیکن اس پر عمل ہوتا نظر نہیں آرہا ہے، مولانا فضل الرحمن ،نواز شریف اور آصف زرداری حکومت کی رخصتی پر مکمل اتفاق رکھتے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق مولانا فضل الرحمٰن نے سابق وزیراعظم نواز شریف اور سابق صدر آصف زرداری سے رابطہ کرلیا۔فضل الرحمٰن نے پہلے نوا زشریف سے ٹیلی فونک رابطہ کیا۔نواز شریف سے گفتگو کے بعد پی ڈی ایم سربراہ نے آصف علی زرداری سے سیاسی صورتحال پر بات چیت کی۔سابق صدر آصف علی زرداری نے اس موقع پر زیادہ سے زیادہ سینیٹ نشستیں حاصل کرنے کی حکمت عملی پر تجویز پیش کی۔ انہوں نے مشورہ دیا کہ اپوزیشن اتحاد ایوان بالا کا انتخابی معرکہ ملکر لڑے تاکہ زیادہ سے زیادہ سیٹیں جیتی جاسکیں۔پی ڈی ایم جماعتوں کے بڑوں میں ہونے والے مشاورت اور تجویز پر حتمی فیصلہ 4فروری کو اپوزیشن اتحاد کے سربراہی اجلاس میں ہوگا۔

تازہ ترین