گوجرانوالہ(نمائندہ جنگ) بلا امتیاز احتساب کے حوالے سے آرمی چیف کا بیان بیس کروڑ عوام کے دلوں کی آواز ہے،ملک کو دونوں ہاتھوں سے لوٹنے والوں کا کڑا احتساب ہونا چاہیے، پچھلے30سالوں سے شریف برادران جمہوریت اور نام نہاد ترقی کی آڑ میں لوٹ مار کر رہے ہیں اور ان کی لوٹ ما ر کی وجہ سے پاکستان کی دنیا بھر میں بدنامی ہورہی ہے،پیپلز پارٹی اور ن کی کرپشن نے پاکستان کی بنیادوں کو ہلا کر رکھ دیا ہے ، نواز شریف قوم کو بتائیں کے اربوں روپے ملک سے باہر کیسے لیکر گئے ، ان خیالات کا اظہارسابق سٹی صدر مسلم لیگ ق اکرام بابر کھوکھر نے کرپشن کے خلاف نکالی گئی ریلی سے پریس کلب کے سامنے خطاب کرتے ہوئے کیا۔