گوجرانوالہ(نمائندہ جنگ)اتوار کے روز شہر کے مختلف علاقوں میں نوجوانوں کی بڑی تعداد کا ون ویلنگ کرنے سے والدین پریشانی میں مبتلا ہیں جبکہ پولیس کی طرف سے کوئی کارروائی نہ کئے جانے پر والدین نے احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ پولیس ون ویلنگ کرنے والوں کو گرفتا رکرے تاکہ ان کے بچے موت کی آغوش میں جانے سے بچ سکیں۔