• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسلام آباد(اے پی پی)وفاقی وزیر انسانی حقوق ڈاکٹر شیریں مزاری سے یو این ویمن کے وفد نے ملاقات کی۔ وفد کی قیادت کنٹری نمائندہ شرمیلا رسول نے کی۔ وفاقی وزیر انسانی حقوق کی جانب سے سماجی رابطہ کے پلیٹ فارم ٹویٹر پر جاری تفصیلات کے مطابق ملاقات کے دوران ملک میں خواتین کو بااختیار بنانے اور صنفی مساوات کے بارے میں اٹھائے جانے والے اقدامات پر تبادلہ خیال ہوا۔ یو این ویمن پاکستان نے کووڈ۔ 19 کے دوران خواتین اور بچوں کیلئے 1700 ہیلپ لائن کے دائرہ کار کو بڑھانے کیلئے نمایاں کردار ادا کیا ہے۔

تازہ ترین