• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکمرانوں سے نجات کیلئے پوری قوم متحد ہے، جے یو آئی

فتح جنگ (نامہ نگار) جمعیت علمائے اسلام (ف) کے ضلعی امیر مفتی تاج الدین ربانی نے مولانا عبدالحکیم ،مفتی عبدالبصیر ،مفتی محمد الیاس، مولانا حسنین ،مولانا ذکریا کلیم ،مولانا حسین احمد کے ہمراہ پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ جعلی اور مسلط کردہ حکمرانوں سے نجات کیلئے پوری قوم متحد ہے۔ حکومت داخلی و خارجی تمام محاذوں پر ناکام ہو چکی ،پی ڈی ایم عوام کے بیانیہ کو لے کر ملک بھر میں جلسے کر رہی ہے ۔انہوں نے کہا کہ سیاسی مخالفین کو احتساب کے نام پر قیدو بند کی صعوبتیں دی جا رہی ہیں ۔مولانا فضل الرحمن کا پہلے دن سے ہی موقف تھا کہ ایک سیٹ والی جماعت کو جعلی مینڈیٹ کے ذریعے حکومت دی گئی۔ انہوں نے کہا کہ اسرائیل کو تسلیم کرنے کیلئے فضاء ہموار کی جا رہی ہے حکمران کشمیر پر موقف سے پیچھے ہٹ رہے ہیں۔
تازہ ترین