لاہور (وقائع نگار خصوصی) چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس قاسم خان نے ریمارکس دیئے کہ قانون سب کیلئے برابر ہے چاہے وہ وکیل ہو یا کوئی اور ہو،عدالت نے 21 کلو ہیروئن کے ملزم کی درخواست ضمانت پر سماعت کی ، درخواست گزارنے موقف اپنایا کہ وکیل ہوں اور میرے خلاف بے بنیاد مقدمہ درج کیا گیا ہے،عدالت نے کہا یہ تو تحقیقات میں ثابت ہوگا کہ وہ بے گناہ ہیں یا نہیں، ریاست کو الزام مت دیں اور نہ ہی سارے ادارے کو الزام دیا جاسکتا، یہ درخواست تو پہلے جج صاحبہ کےپاس زیر سماعت تھی یہاں کیسے پیش کی گئی؟ چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے درخواست جسٹس عالیہ نیلم کی عدالت میں پیش کرنے کی ہدایت کر دی۔