• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گجرات،سیوریج کی بندش سے علاقے گندے پانی میں ڈوب گئے

گجرات (نمائندہ جنگ) گجرات میں کئی علاقے سیوریج کی بندش سے گندے پانی میں ڈوب گئے، شہر کے اکثر گلی، محلے اور سڑکیں سیوریج بند ہونے کے باعث کئی دنوں سے گندے پانی میں ڈوبے ہوئے ہیں، جس سے شہریوں کو آمدورفت میں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے، گندا پانی لوگوں کے گھروں میں بھی داخل ہو جاتا ہے، جس کے باعث ایک طرف گندے پانی کی وجہ سے ان علاقوں کے رہائشی افراد خطرناک بیماریوں میں مبتلا ہو رہے ہیں تو دوسری جانب مکانوں کو شدید خطرات بھی در پیش ہو چکے ہیں، واٹر سپلائی کے پانی میں سیوریج ملا پانی بھی مکس ہو کر آ رہا ہے، ٹی ایم اے حکام کے مطابق سیوریج کو کھول دیا گیا ہے، اکثر علاقوں سے پانی اتر چکا ہے۔ 
تازہ ترین