• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صوابی پولیس کی کارروائی‘ڈکیت گروہ کا سرغنہ گرفتار

صوابی (نمائندہ جنگ )  ڈی ایس پی صوابی حید ر خان کی قیادت میں ایس ایچ او زیدہ محمد اصغر خان،سب انسپکٹر میرا خان اور دیگر پولیس پارٹی نے موضع مرغز میں بدنام زمانہ منشیات فروش و ڈکیت گروہ کا سرغنہ شاہ فیصل کو  گرفتار کر لیا‘ پولیس ذرائع کے مطابق ملزم رات بھر ڈکیت گروہ میں شامل ہوکر لوٹ مارجبکہ دن کو خود کو ڈاکٹر ظاہر کرکے جعلی دوائیاں اور ویکسین فروخت کر تا تھا  چھاپہ کے دوران ملزم  کے قبضہ سے 3045گرام چرس،6لیٹرشراب،مختلف قسم بور کے 8عدد پستول ودیگر اوزار برآمد کیے گئے ، یادرہے کہ ملزم کے بارے عوام الناس  بھی  شکایات کر رہے تھےڈی پی او صوابی نے اسی طرح جرائم پیشہ افراد کے خلاف خصوصی کاروائی کرنے کے احکامات جاری کیے ہیں۔
تازہ ترین