پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین و سابق صدر آصف علی زرداری کی صاحبزادی بختاور بھٹو کی شادی میں مدعو نہ کرنے پر مریم نواز نے کوئی جواب نہیں دیا۔
مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے بختاور بھٹو زرداری کی شادی پر ان کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے۔
لاہور میں کھوکھر پیلس میں صحافیوں نے مریم نواز سے بختاور کی شادی کی دعوت کا سوال کیا تو مریم نواز نے انہیں خود کو مدعو کیے جانے کے سوال کا جواب نہیں دیا۔