• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مادھوری نے ’رام لکھن‘ کی سالگرہ پر پرانی تصویر شیئر کردی


بھارتی اداکارہ مادھوری ڈکشٹ نے انیل کپور اور جیکی شیروف کے ساتھ اپنی ہٹ فلم ’رام لکھن‘ کی ریلیز کے 32 سال مکمل ہونے پر ایک یادگار تصویر شیئر کردی، اور اسے حیرت انگیز یادیں قرار دیا۔

یہ تصویر اس فلم کے سیٹ میں شامل اداکاروں کا گروپ ہے جسے مادھوری نے اپنے انسٹا گرام پروفائل پر شیئر کیا ہے۔ 

یاد رہے کہ اس فلم کی ہدایت سبھاش گئی نے دی تھیں اور یہ 27 جنوری 1989 کو ریلیز ہوئی تھی۔ اس فلم کے اداکاروں میں ڈمپل کپاڈیہ، آنجہانی امریش پوری، سعید جعفری مرحوم، گلشن گروور، راکھی، پاریش راول، رضا مراد اور انو کپور بھی شامل تھے۔


 مادھوری ڈکشٹ نے تصویر کے کیپشن میں تحریر کیا کہ رام لکھن کی 32ویں سالگرہ اور ان حیرت انگیز یادوں کو منانا اچھا لگا۔


انھوں نے اس موقع پر اپنے پرستاروں کا شکریہ ادا کیا جنھوں نے رام لکھن کو سپر ہٹ فلم بنایا، اور کہا کہ فلم دیکھنے، انجوائے کرنے اور فلم کی پوری ٹیم کی سخت محنت سے پیار کرنے پر آپکا شکریہ۔ 

تازہ ترین