آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے اردن کے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف نے ملاقات کی۔
ملاقات میں باہمی دلچسپی، پیشہ وارانہ اور علاقائی سلامتی سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
آرمی چیف نے کہا کہ پاکستان اردن کے ساتھ برادرانہ تعلقات کو انتہائی قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے، اردن کے ساتھ دفاع اور سکیورٹی کے شعبوں میں تعاون کے فروغ کے خواہاں ہیں۔
اردن کے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف نے پاک فوج کی امن کیلئے کاوشوں کی تعریف کی۔