• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پیسکو چارسدہ کے عملہ کو اووربلنگ اور بجلی چوری پر قابو کی ہدایت

پشاور(نیوزڈیسک  ) چیف ایگزیکٹیو پیسکو انوارالحق یوسفزئی نے اتوار کے روز چارسدہ ڈویژن کا تفصیلی دورہ کیا اس موقع پر ایکسین چارسدہ   سمیت چارسدہ کے  ایس ڈی اوز اور آراوز بھی موجود تھے چیف ایگزیکٹیو انوارالحق یوسفزئی نے چارسدہ ڈویژن کی گزشتہ ماہ کیکارکردگی کا جائزہ لیا اور کارکردگی کو ناقص قرار دیتے ہوئے افسروں واہلکاروں کی سخت  سرزنش کی ۔ انوارالحق نے کہا کہ بار بار کی ہدایت کے باوجود اووربلنگ اور بجلی  چوری پر قابو نہیں پایا جارہا ہے ۔پیسکو  کا متعلقہ عملہ غفلت کا مظاہرہ کررہاہے جو کسی صورت قبول نہیں ہے۔ انہوں نے کہاکہ بجلی چوری سے جہاں سسٹم اور خزانہ کو نقصان پہنچتا ہے وہاں عوام میں بھی اشتعال پیدا ہوتاہے انہوں نے کہاکہ اگر چارسدہ ڈویژن کے سٹاف نے  بجلی چوری کے خلاف کارروائی نہ کی تو سخت ترین ایکشن  لیں گے اور کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی بعدازاں چیف ایگزیکٹیو پیسکو نے 132کے وی چارسدہ گرڈ سٹیشن کا دورہ بھی کیا اور چارسدہ وپڑانگ کے2نئے فیڈرز کا افتتاح کیا۔ ایم این اے مولانا گوہر شاہ بھی اس موقع پر موجود تھے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ  نئے فیڈرز سے بجلی کی فراہمی میں تسلسل اور بہتری آئے گی اور اوورلوڈنگ کا خاتمہ ہوگا  ۔ 
تازہ ترین