• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

زرداری کیخلاف چارریفرنسز کراچی منتقل نہ کرنے کا فیصلہ حتمی ہے،جسٹس عمرعطا

اسلام آباد(نمائندہ جنگ)عدالت عظمیٰ نے سابق صدر آصف علی زرداری کے خلاف جعلی اکاؤنٹس کیس میں نیب کی جانب سے قائم کئے گئے 4 ریفرنسز کی اسلام آباد کی احتساب عدالت سے کراچی کی احتساب عدالت کو منتقلی کے حوالے سے دائر کردہ متفرق درخواستوں کی سماعت کے دوران قومی احتساب بیورو اورملزمہ فریال تالپور سمیت دیگر تمام ملزمان کو بھی نوٹس جاری کرتے ہوئے کیس کی مزید سماعت ایک ماہ کے لئے ملتوی کردی ۔ جسٹس عمر عطا بندیال نے آبزرویشن دی کہ سپریم کورٹ کا 7 جنوری 2019 کا فیصلہ حتمی ہے،عدالتی فیصلے پر عملدرآمد روک سکتے ہیں نہ ہی اسے تبدیل کر سکتے ہیں،دیکھنا ہوگا سپریم کورٹ نے کن حالات میں آصف علی زرداری کے خلاف ریفرنسز اسلام آباد کی عدالت میں دائر کرنے کا حکم جاری کیا تھا ۔

تازہ ترین