پشاور ( جنگ نیوز )بجلی چوری اوربقایاجات کی ریکوری کے لئے جاری مہم کے دوران مردان سرکل کی ٹاسک فورسز نے مختلف علاقوں میں آپریشن کیا. ڈائریکٹ کنڈوں ، بجلی چوری اور نادہندہ گان کے خلاف مردان 1 ڈویژن کی ٹاسک فورسز نے بقایاجات کی مد میں نادہندہ گان سے 28 لاکھ روپے کی ریکوری کی 31 میٹروں کو پولز پرشفٹ کردیا گیا ہے، 9ٹیمپرڈ میٹروں کو تبدیل کیا گیا،76 کنڈے ہٹائے گئے،9 میٹروں کو بقایاجات کی عدم ادائیگی پر اتارلیا گیا ، ڈائریکٹ کنڈوں کے استعمال پر 28 افراد کے نام ایف آئی آرز کے اندراج کے لئے متعلقہ پولیس سٹیشنز کو بھیج دئیے گئے ہیں، مردان 2 ڈویژن کی ٹیمو ں نے نادہندہ گان سے 0.95ملین روپے کی ریکوری کی ،تاجہ ،گدر،حمزہ کلے،گھمبٹ،چارمنگ اورگڑھی اسماعیل کے علاقوں میں104کنڈے ہٹائے گئے۔ ،کنڈے ڈالنے والے 11 افراد کے نام ایف آئی آرز کے اندراج کے لئے متعلقہ پولیس سٹیشنز کو بھیج دئیے گئے ہیں،تخت بھائی ڈویژن کی ٹیموں نے نادہندہ گان سے بقایاجات کی وصولی کے سلسلے میں منقطع شدہ نادہندہ گان سے 37700 روپے جبکہ دیگرنادہندہ گان سے 1507590 روپے وصول کئے گئے .