• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گزشتہ سال بریسٹ کینسر (چھاتی کا سرطان) کو شکست دینے والی پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ و سماجی کارکن نادیہ جمیل نے سوشل میڈیا پر اپنی 30 سال پُرانی ویڈیو شیئر کردی۔

یہ ویڈیو نادیہ جمیل کی بیسٹ فرینڈ مہر کی شادی کی تقریب کی ہے۔



ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ نادیہ خان اپنی دیگر دوستوں کے ہمراہ مہر کی شادی خوب انجوائے کر رہی ہیں اور گانے گنگناتی بھی نظر آرہی ہیں۔

نادیہ جمیل نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ ’یہ ویڈیو میری بیسٹ فرینڈ مہر کی شادی کی ہے، اُس وقت میری عُمر صرف 17 برس تھی۔‘

اداکارہ نے کہا کہ ’الحمداللّہ! تیس سال بعد بھی میں اور مہر ایک ساتھ ہیں۔‘

اس کے علاوہ نادیہ جمیل نے اپنی دوست مہر کے ہمراہ اپنی موجودہ ویڈیو بھی شیئر کی جس میں دونوں دوست بہت خوش ہیں۔


نادیہ جمیل نے اس ویڈیو کے کیپشن میں لکھا کہ ’بچپن کی دوست مہر سے ملاقات کرنا اور پھر ہمارے خاص لمحوں کو یاد کرنا اور اُن کی اہمیت کو اُجاگر کرنا، واقعی اللّہ تعالیٰ کی بہترین نعمتوں میں سے ایک ہے۔‘

یاد رہےکہ نادیہ جمیل نے گزشتہ سال 3 اپریل کو ایک ٹوئٹ کے ذریعے اپنے مداحوں کا اِس بات سے آگاہ کیا تھا کہ اُن کو بریسٹ کینسر کی تشخیص ہوئی ہے۔

نادیہ جمیل نے بین الاقوامی سطح پر اس مرض کا علاج کروایا جس کے بعد وہ بریسٹ کینسر کو شکست دینے میں کامیاب ہوئیں۔

تازہ ترین