• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سارہ خان مردوں کی بے وفائی کی عادت سے نالاں

پاکستان کی خوبرو اداکارہ سارہ خان کی جانب سے سوشل میڈیا پرایک ویڈیو شیئر کی گئی ہے جس میں وہ پیار، محبت میں دھوکا دینے والے مردوں سے نالاں نظر آ رہی ہیں۔

ہنس مُکھ اداکارہ سارہ خان کی جانب سے اپنے فوٹو، ویڈیو شیئرنگ ایپلیکیشن انسٹا گرام پر ایک ویڈیو شیئر کی گئی ہے جس میں وہ  مردوں کو فطرتاً بے وفا اور دھوکے باز قرار دے رہی ہیں۔

سارہ خان کی جانب سے شیئر کی گئی یہ ویڈیو اُن کے نئے ڈرامے کی ہے جو کہ آج کل نجی ٹی وی چینل پر نشر کیا جا رہا ہے۔

سارہ خان کی ویڈیو انٹرنیٹ پر خوب وائرل ہو رہی ہے جس پر مداحوں کی جانب سے اُن کے ڈائیلاگز اور اُن کی خوبصورت ادائیگی کی تعریفیں کی جا رہیں۔

سارہ خان کا ڈرامے میں مردوں سے متعلق کہنا ہے کہ ’ کسی کے من سے کیا لینا دینا ہمیں، جس بھی لڑکی نے آج تک محبت کی ہے اُسے ملا ہی کیا ہے، دھوکا، رسوائی، سارے مرد ایک جیسے ہوتے ہیں، مرد اور وفا دونوں الگ الگ چیزیں ہیں۔‘


سارہ خان کا ڈرامے کے سین میں کہنا ہے کہ ’ایسے تو مرد بڑے بڑے دعوے کرتے ہیں پیار کے محبت کے، جب ثابت کرنے کا وقت آتا ہے  تو ایسے ہو جاتے ہیں جیسے وہ آپ کو جاتے ہی نہیں ہیں، عورت کو پیار محبت عشق کے چکر میں پڑنا ہی نہیں چاہیے، پہلے اُسے اپنا مستقبل بنانا چاہیے، کیوں کے مرد کا دل بھرنے میں دیر نہیں لگتی۔‘

سارہ خان کی اس ویڈیو پر اُن کے شوہر، معروف گلوکار فلک شبیر کی جانب سے بھی مزاحیہ کمنٹ کیا گیا جس پر انٹرنیٹ صارفین ہنسنے پر مجبور ہو گئے ہیں۔

فلک شبیر نے سارہ خان کو ڈرامے کے کردار کے نام سے پکارتے ہوئے لکھا کہ ’ ایسا تو نہیں بولو زوہرا۔‘

تازہ ترین