• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نتاشا علی نے 5 ماہ بعد شادی کی تصویریں شیئر کردیں

اداکارہ نتاشا علی نے لاک ڈاؤن میں خاموشی سے شادی کرنے کے 5 ماہ بعد مداحوں کیلئے تصاویر شیئر کردیں۔

اپنی حالیہ انسٹاگرام پوسٹ اور اسٹوریز میں اداکارہ نے اپنی تصاویر شیئر کیں جس میں وہ عروسی لباس زیب تن کیے ہوئے ہیں۔


خیال رہے کہ گزشتہ دنوں نتاشا علی نے ایک مارننگ شو میں اپنی شادی کے حوالے سے انکشاف کر کے مداحوں کو حیران کردیا تھا۔

عام طور پر شوبز شخصیات کی شادی کا سوشل میڈیا پر خوب چرچا رہتا ہے، تمام تقریبات میں مداح بھی خوب دلچسپی لیتے ہیں تاہم نتاشا کے معاملے میں ایسا بالکل نہیں ہوا۔


انہوں نے اب شادی کے 5 ماہ بعد اپنی دلہن بنے تصاویر شوہر کے ہمراہ شیئر کیں، جس میں وہ انتہائی دلکش دکھائی دے رہی ہیں۔

نتاشا علی نے مارننگ شو میں میزبان کو بتایا کہ وہ 14اگست کو شاہزیب علی نامی سرکاری افسر سے رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئیں۔

انہوں نے شو میں بتایا تھا کہ ان کی شادی کو چند ماہ ہوچکے ہیں لیکن وہ خود کو اب بھی نئی نویلی دلہن محسوس کرتی ہیں۔

نتاشا علی نے بتایا کہ شادی کی تقریب لاک ڈاؤن کے باعث سادگی سے منعقد کی گئی، انہوں نے اپنی بات جاری رکھتے ہوئے یہ بھی کہا کہ شادی کے فوراً بعد محرم کا مہینہ شروع ہوگیا اس لیے ہم نے کسی قسم کی تقریبات یا خوشیاں نہیں منائی۔


انہوں نے کہا کہ وہ چاہتی تھیں کہ نکاح اور شادی ایک دن میں سادگی سے ہو، وہ ساری چیزیں میری پوری ہوگئی۔


اداکارہ نے مزید کہا کہ میں نے نکاح میں صرف ایک جوڑا پہنا تھا اور ہماری تقریب بھی ایک ہی ہوئی تھی جس میں 10 سے 12 افراد شریک تھے۔

شوہر کے حوالے سے پوچھے گئے سوال میں اداکارہ نے بتایا تھا کہ ’میرے شوہر شاہزیب سول انجینئر ہیں اور انہیں متعدد مارننگ شوز میں مدعو کیا جاچکا ہے لیکن کسی بھی پروگرام میں ان کی شرکت حکومت کی اجازت سے مشروط ہے۔‘

تازہ ترین