• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹرمپ کی مقبولیت میں کمی، اکثریت معاشی پالیسیوں سے ناخوش

کراچی (رفیق مانگٹ) گیلپ کے تازہ ترین سروے کے مطابق، سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی مقبولیت میں معمولی کمی واقع ہوئی ہے، عوام کی اکثریت معاشی پالیسیوں سے ناخوش ہیں۔ 

جنوری کے آخر میں 47 فیصد عوامی حمایت رکھنے والے ٹرمپ کی ریٹنگ فروری کے وسط میں 45 فیصد تک گر گئی۔ 

یہ شرح 1953 سے اب تک منتخب ہونے والے تمام امریکی صدور کی اوسط ریٹنگ سے 15 پوائنٹس کم ہے۔ 

گیلپ سروے کے مطابق، امریکی عوام کی اکثریت ٹرمپ کی معاشی پالیسیوں سے ناخوش ہے۔

 54 فیصد افراد نے معیشت سے متعلق ان کی کارکردگی کو مسترد کیا، جبکہ 53 فیصد نے خارجہ تجارت سے متعلق پالیسیوں پر عدم اطمینان کا اظہار کیا۔

 فاکس نیوز کو دیے گئے ایک انٹرویو میں ، ٹرمپ نے تسلیم کیا کہ ملک میں مہنگائی میں اضافہ ہو رہا ہے۔ 

ٹرمپ کی مجموعی مقبولیت میں کمی کے باوجود، ریپبلکن ووٹرز کی بڑی تعداد اب بھی ان کے حامی ہے۔ 

گیلپ کے مطابق، ریپبلکن ووٹرز میں ٹرمپ کی مقبولیت 93 فیصد ہے، جبکہ ڈیموکریٹس میں یہ صرف 4 فیصد ہے۔ آزاد ووٹرز میں ان کی حمایت کی شرح 37 فیصد رہی ۔

اہم خبریں سے مزید