باجوڑ میں نامعلوم افراد نے انسدادِ پولیو مہم کے دوران ڈیوٹی دینے والے پولیس اہلکار کو فائرنگ کرکے قتل کردیا۔
فائرنگ کا واقعہ تحصیل ماموند کے علاقہ ڈمہ ڈولہ سیرئی میں پیش آیا جہاں پولیو ڈیوٹی پر موجود پولیس اہلکار پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے قتل کردیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ کی تحقیقات شروع کردی گئی ہے۔