کراچی (رفیق مانگٹ) پوپ فرانسس کی صحت کے بارے میں خدشات بڑھتے جا رہے ہیں کیونکہ وہ اسپتال میں دہرے نمونیے کے ساتھ زیر علاج ہیں۔
ڈیلی میل کے مطابق انہوں نے حال ہی میں انکشاف کیا ہے کہ وہ اپنی تدفین کے لیے روایت کو توڑنا چاہتے ہیں۔
پوپ فرانسس نے 2023 کے آخر میں اعلان کیا تھا کہ انہوں نے روم کے ایسکویلینو علاقے میں واقع سانتا ماریا ماجیورے بیسیلیکا میں اپنا مقبرہ تیار کر لیا ہے۔ یہ جگہ چار بڑی پاپائے بیسیلیکا میں سے ایک ہے، جہاں سات پوپس کو دفن کیا گیا ہے۔
ایک اور تبدیلی کے طور پر، نئے رسومات کے مطابق، پوپ فرانسس کو صرف ایک زنک سے لائن والے لکڑی کے تابوت میں دفن کیا جائے گا، جو ان کے پیشرو پوپ بینیڈکٹ سولہویں کے تین تابوتوں کی روایت سے مختلف ہے۔
پوپ فرانسس کی وفات کی صورت میں، ان کی لاش سینٹ پیٹرز بیسیلیکا میں رکھی جائے گی لیکن ان کی تدفن سانتا ماریا ماجیورے میں ہوگی، جو ان کی ذاتی پسند اور عبادت کی جگہ ہے۔
یہ بیسیلیکا وہ جگہ ہے جہاں وہ اپنے بیرونی دوروں سے پہلے اور بعد میں عبادت کرتے ہیں۔