• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فرانسیسی وزیر داخلہ کی مسلم عمائدین سے پیرس میں ملاقات

‏فرانسیسی وزیر داخلہ برونو ریٹائیلیو(فائل فوٹو)۔
‏فرانسیسی وزیر داخلہ برونو ریٹائیلیو(فائل فوٹو)۔

فرانس کے دوسرے بڑے مذہب اسلام سے تعلق رکھنے والے مسلم عمائدین کے ساتھ رمضان سے قبل فرانسیسی وزیر داخلہ نے بند کمرے میں ملاقات کی، اس موقع انھوں نے مسلمانوں کےلیے ترقی اور درپیش مسائل کو فوری حل کا وعدہ کیا۔

‏فرانسیسی وزیر داخلہ برونو ریٹائیلیو نے اس اجلاس کی میزبانی کی جس کا مقصد ملک کے دوسرے سب سے بڑے مذہبی طبقے کو درپیش مشکلات کو حل کرنا تھا۔ 

صدر میکرون کی جانب سے 2022 میں تشکیل دیے گئے فرانسیسی اسلامی فورم کے درجنوں اراکین اور نمائندوں کو مذکورہ بالا اجلاس میں مدعو کیا گیا تھا۔ اس موقع پر فورم کے دوسرے ورکنگ سیشن کو ختم کرنے اور پچھلے ایک سال کے دوران کے واقعات پر بحث کی گئی۔

اس موقع پر پورے فرانس سے مسلم کمیونٹیز کو درپیش مختلف اور چیلنجز پر رائے حاصل کی گئی اور ان کو فوری حل کرنے کی یقین دہانی کرائی گئی ہے۔

برطانیہ و یورپ سے مزید